ولنگٹن( آن لائن)نیوزی لینڈ کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم پاکستان کیلئے روانہ ہوگئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق کیوی ٹیم نے کرائسٹ چرچ سے براستہ دبئی لاہور کی اڑان بھری ،نیوزی لینڈ کی ٹیم منگل کی صبح لاہور پہنچے گی ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے،لاہور پہلے میچ کی میزبانی 14 اپریل کو کرے گا۔