لاہور ( آن لائن) نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نگران وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں، ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ ایسٹر بےآسرا اور مستحق افراد کے ساتھ وقت گزارنے اور خوشیاں تقسیم کرنے کا نام ہے ۔ ایسٹر انسانی زندگی میں بھلائی، صالح اوصاف کی طرف مائل ہونے کے جذبے کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری تحریک پاکستان سمیت ملکی ترقی میں بھی کردار ادا کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ ایسٹر مسیحی برادری کا کرسمس کے بعد دوسرا بڑا تہوار ہے، اس دن مخصوص مذہبی رسومات کے علاوہ موم بتیاں جلا کر چرچ کی گھنٹیاں بجائی جاتی ہیں اور اس سے پہلے 40 دن کے روزے رکھے جاتے ہیں۔