اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نےآئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشترعلاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں میدانی اور ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔
ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق مٹھی اور چھور میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں چترال، دیراور سوات میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔