کراچی( آن لائن)سندھ حکومت نے حضرت علیؓ کے یوم شہادت پر تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کےمطابق21 رمضان المبارک بدھ 12 اپریل کو کراچی سمیت سندھ بھر کےسرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
سیکریٹری کالج ایجوکیشن احمد بخش ناریجو کی جانب سے بھی چھٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں گزشتہ سال22 فروری کو اسٹیئرنگ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 21 رمضان المبارک 12 اپریل بدھ کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
محکمہ تعلیم کے اعلامیے کے مطابق نوٹی فکیشن کا اطلاق سرکاری اور نجی اداروں پریکساں طور پر ہوگا۔