نیویارک ( آن لائن) امریکی میگزین ٹائم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تصویر سرورق پر شائع کرتے ہوئے انہیں پاکستان کا مقبول سیاست دان قرار دے دیا ہے۔
ٹائم میگزین نے اپنے سرورق کی تصویر آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس پر لکھا گیا ہے کہ حکومت کے خاتمے کے بعد انہیں قاتلانہ حملے کا بھی سامنا کرنا پڑا اس کے باوجود وہ پاکستان کے سب سے مقبول سیاست دان ہیں۔
واضح رہے کہ میگزین کے مئی کے شمارے میں عمران خان کا خصوصی انٹرویو بھی شائع کیا جائے گا۔