نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

لاہور(آن لائن) نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

بابراعظم ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں قومی ٹیم کے کپتان جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔ 

 ون ڈے ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان ، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر شامل ہیں جبکہ عباس آفریدی، ابرار احمد اور طیب طاہر ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

ٹی 20 ٹیم میں بابر اعظم ، شاداب خان ، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں