“آپ لوگوں کو میری شادی کی فکر کیوں ہے”، نیلم منیر صحافی پر برس پڑیں

کراچی(ویب  ڈیسک) پاکستانی معروف اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے سوال پر صحافی پر برس پڑیں اور دوٹوک جواب دے دیا۔

سوشل میڈیا  کے مختلف پیجز پر اداکارہ نیلم منیر کی ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کسی ایوارڈ شو کے دوران  شادی سے متعلق  پوچھے  جانے والے سوالات سے تنگ نظر آ رہی ہیں۔اس وائرل ویڈیو میں صحافی  نے اداکارہ سے سوال کیا جس کے جواب میں اداکارہ  نیلم منیر  صحافی پر برس پڑیں اور کہا کہ “آپ لوگوں کو میری شادی کی اتنی پرواہ کیوں ہے؟ مجھے کوئی ٹینشن نہیں ہے، میں ابھی کام کرنا چاہتی ہوں، نہ کرو ایسے سوالات ابھی”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں