الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ موصول ہونے کا انتظار

 اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لینے کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے  جس میں  الیکشن 8 اکتوبر کو منعقد کرنے کا کہا گیا تھا۔

موجودہ صورت حال میں نیا لائحہ عمل اختیار کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب کیا گیا ہے   جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔تفصیلی جائزے کیلئے سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں