کوالالمپور(اے این آئی ) ملائیشیا میں سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کی سزا کو محدود کرنے کا قانون منظور کر لیا گیا۔ گزشتہ روزغیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملائیشیا میں عمر قید کی سزا کو 30 سے 40 سال تک محدود کرنے کا قانون منظور کرلیا گیا۔ملائیشیا کی پارلیمنٹ نے لازمی سزائے موت ختم کرنے اور عمر قید کو طبعی عمر تک قید کی مدت میں کمی لانے کی اصلاحات منظور کر لیں۔اب ملائیشیا کے قانون میں سزائے موت کو عمر قید سے بدلا جا سکتا ہے اور عمر قید کو 30 سے 40 سال تک محدود کیا جاسکتا ہے۔منظور شدہ ترامیم، قتل اور منشیات اسمگلنگ سمیت 34 جرائم پر لاگو ہوں گی جن کی سزا اس وقت موت ہے۔واضح رہے کہ ملائیشیا میں 2018 سے پھانسی پر پابندی عائد ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments