فنکاروں کی ملک میں عزت ہوگی تو دوسرے ممالک بھی کریں گے، فیصل قریشی

 لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ فنکاروں کی جب ملک میں عزت ہوگی تو دوسرے ممالک بھی عزت کریں گے۔ حال ہی میں اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ کہ جس طرح بچوں کی پہلے گھر میں عزت کی جاتی ہے تو اس کی محلے میں عزت ہوتی ہے، اسی طرح فنکاروں کی بھی جب ملک میں عزت ہوگی تو دوسرے ممالک بھی عزت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک پاکستانی شوبز شخصیات کو بطور مہمان اس لیے نہیں بلاتے کیونکہ اپنے ہی ملک میں شوبز شخصیات کو اس طرح عزت نہیں دی جاتی جس کی وہ حقدار ہوتی ہیں۔ بھارت میں شوبز شخصیات کی عزت کی جاتی ہے جس کی وجہ سے انہیں دوسرے ممالک بھی تقریبات میں مدعو کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں