جگن کاظم نے بچوں کی پیدائش کے بعد وزن کیسے کم کیا ،بتادیا

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز کی  خوبرو اداکارہ جگن کاظم نے رمضان ٹرانسمیشن کے دوران اپنے تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد وزن کیسے کم کیا بتا  دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اپنی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ جگن کاظم نے بتایا کہ” ان کے تیسرے بچے کی پیدائش کے بعد ان کا وزن پہلے سے 45 کلو مزید بڑھ گیا تھا جس کی وجہ سے وہ بےحد پریشان ہوگئی تھیں”۔اداکارہ نے بتایا کہ “انہیں اس وزن کو کم کرنے کیلئے بہت محنت کرنی پڑی تاہم آخر میں 14 سے 15 کلو وزن کم کرنا ان کیلئے بہت مشکل ہوگیا تھا”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں