’14 مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے، کچھ بھی ہو سکتا ہے’، (ن )لیگی رہنما کی جملہ بازی 

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ( ن) کے رہنما محسن رانجھا نے کہا ہے کہ 14 مئی کو الیکشن نہیں ہوں گے، کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

نجی ٹی وی” ڈان نیوز” کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا الیکشن التوا ءکیس میں فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کے باہر  لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا اور پی ٹی آئی کے رہنما فیصل چوہدری کے درمیان جملے بازی ہوئی۔محسن شاہنواز رانجھا نے فیصل چوہدری کو کہا کہ 14 مئی کی تاریخ دور ہے، الیکشن نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فیصل چوہدری سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔

بعد ازاں محسن شاہنواز نے مزید کہا کہ الیکشن کروانے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، سپریم کورٹ نے نیا الیکشن شیڈول جاری کر دیا، سیکیورٹی اور مالی معاملات  کے سبب الیکشن ملتوی کئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں