اسلام آباد /لندن(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول میں تبدیلی،نواز شریف 11 اپریل کی بجائے 8 اپریل کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نواز شریف کے سعودی عرب پہنچنے کے بعد آئندہ ہفتے سعودی عرب روانہ ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف بھی آخری عشرے میں رمضان کے آغاز میں سعودی عرب پہنچ جائیں گے،شریف برادران عمرہ ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران نواز شریف کی سعودی شاہی خاندان کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments