پاکستان میں دولت کی تقسیم منصفانہ ہونی چاہیے، امیر طبقے کو سبسڈی نہ دی جائے :ایم ڈی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان میں دولت کی تقسیم منصفانہ ہونی چاہیے اور سبسڈی صرف غریب کو ملنی چاہیے ، امیر طبقے کو سبسڈی نہ دی جائے۔

جرمنی میں سیکیورٹی کانفرنس کے دوران غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرسٹالینا جارجیواکا کہنا تھا کہ پاکستان شدید معاشی بحران سے دوچار ہے جس سے نمٹنے کے لیے وہ آئی ایم ایف سے مدد مانگ رہا ہے۔

آئی ایم ایف پاکستان پر دو نکات پر زور دے رہا ہے،پہلا نکتہ یہ ہے کہ جو لوگ نجی یا عوامی سیکٹر سے اچھا کما سکتے ہیں انہیں معیشت میں حصہ ڈالنا چاہیے جبکہ دوسرا نکتہ یہ ہے کہ پاکستان میں دولت کی تقسیم منصفانہ ہو، غریبوں کو سبسڈی دی جائے کیونکہ انہیں تحفظ کی ضرورت ہے، پاکستان میں امیر طبقے کو تحفظ نہ دیا جائے اور نہ ہی انہیں سبسڈی دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو سیلاب نے تباہ کردیا ہے ، تقریباً ایک تہائی لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، ان حالات میں پاکستان کو ایک ریاست کے طور پرردعمل دینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جس سے اسے اپنے قرضے ری اسٹرکچر نہ کرنا پڑیں۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں