اسلام آباد ( آن لائن) سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات التواء کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا جا رہا ہے، ن لیگی وکلا کی بڑی تعداد سپریم کورٹ پہنچ گئی۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے گذشتہ روز انتخابات التوا کیس میں فیصلہ محفوظ کیا تھا۔