اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا، سپریم کورٹ کے باہر بدنظمی کے باعث اعظم نذیر تارڑ کو داخلے سے روک دیا گیا ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کی، سپریم کورٹ کے باہر بدنظمی کے باعث وفاقی وزرا کو داخلے سے روک دیا گیا ۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو اسلام آباد پولیس نے گیٹ پر روک دیا،تعارف کرانے کے باوجود اعظم نذیر تارڑ کو روک دیا ۔