سپریم کورٹ سے ایسے فیصلے کی توقع ہے جو ملک کو بحران سے نکالے: رانا ثناءاللہ

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے ایسے فیصلے کی توقع ہے جو ملک کو بحران سے نکالے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق رانا ثنا نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا موقف پوری قوم کی آواز ہے، سارے حربے ناکام ہونے پر عمران خان نے اسمبلیاں توڑیں، سیاسی عدم استحکام سے ملک معاشی بحران کا شکار ہوا۔ انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے، فیصلہ ایسا ہونا چاہئے جس سے معاملات آگے کی جانب بڑھتے نظر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ دو صوبائی اسمبلیوں کے پہلے انتخابات ملک کو انارکی کی جانب دھکیلیں گے، پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات ہونے چاہئیں۔ فل بینچ کا مطالبہ ہر طرف سے آ رہا ہے، جمہوریت ہی ملک کے مسائل کا حل ہے۔کل وزیراعظم نے حکومتی موقف پوری وضاحت سے پیش کیا۔ عمران خان کی وجہ سے ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہوا۔ عدالتی بحران کی بنیاد فتنہ خانہ نے ڈالی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں