کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور ہیلی کا روزے سے متعلق متنازع بیان پر پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کا ردعمل

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف، سینئر ماڈل و اداکارہ عائشہ عمر نے کینیڈین پاپ سٹار جسٹن بیبر اور اہلیہ ہیلی بیبر کو روزے سے متعلق متنازع بیان دینے پر ردعمل دیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ عائشہ عمر نے ان کے پرستاروں پر زور دیا کہ وہ جسٹن بیبر اور اہلیہ ہیلی بیبر کو روزے کی افادیت سے آگاہ کریں۔انہوں نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “روزے کے کئی ذہنی اور جذباتی فوائد ہیں، اس کے علاوہ دنیا کے بہترین سائنسدان اور ڈاکٹرز اب مسلسل اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ بہترین جسمانی صحت کے لئے روزہ بہت ضروری ہے یا پھر انٹرمٹنٹ فاسٹنگ پر بھی زور دیا جا رہا ہے جس سے کئی بیماریوں ، بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ خلیوں کی تخلیق نو بھی شامل ہیں”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں