لندن ( آن لائن) رواں سیزن انگلش پریمیئر لیگ میں ٹوٹنہم اور ایورٹن کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کے دوران مسلمان کھلاڑیوں کی افطاری کیلئے میچ روک دیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گذشتہ روز میچ کا جب 26 واں منٹ شروع ہوا تو روزہ دار مسلمان کھلاڑیوں کے احترام میں میچ میں وقفہ کر دیا گیا جس کےدوران عبدولے ڈوکورے ، ادریسہ اور آندرے اونا نے روزہ کھولا۔
انتظامیہ کی جانب سے مسلمان کھلاڑیوں کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ پریمیئر لیگ کے دوران روزہ کھلنے کے اوقات میں میچ رکوا کر افطاری کر سکتے ہیں۔