پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس ؛وزارت دفاع کی سربمہر رپورٹ چیف جسٹس پاکستان کو پیش 

اسلام آباد(آن لائن)پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کیس میں وزارت دفاع نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی، وزارت دفاع نے سربمہر رپورٹ چیف جسٹس پاکستان کو چیمبر میں پیش کی ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منیب اختر اورجسٹس اعجاز الاحسن رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں،رپورٹ میں انتخابات میں فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے تفصیلات شامل ہیں، انتخابات میں سکیورٹی کی عدم فراہمی کی وجوہات پر مبنی تفصیلات شامل ہیں ،تینوں ججز رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ تحریر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں