بحیرہ عرب میں زلزلے کے یکے بعد دیگرے 3 جھٹکے

لاہور ( آن لائن) بحیرہ عرب میں ایک کے بعد مسلسل 3 زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کا پہلا جھٹکا 5.1 شدت کا تھا جو 2 بج کر 34 منٹ پر محسوس کیا گیا۔ اس کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔ 

زلزلے کا دوسرا جھٹکا 2 بج کر 44 منٹ پر محسوس کیا گیا، اس کی شدت 5.5 تھی جبکہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا آخری جھٹکا 3 بجے محسوس کیا گیا جس کی شدت 5.3 اور گہرائی 60 کلو میٹر تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں