اسلام آباد( آن لائن)پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق فیصلہ آج سنایا جائے گا، سپریم کورٹ کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ دستور کی سکیورٹی رینجرز اورایف سی کے سپردکردی گئی ،سپریم کورٹ کی سکیورٹی پر اسلام آباد پولیس اور ایف سی اہلکار مامورہیں،سپریم کورٹ کے اندر اور باہر پولیس، ایف سی اور رینجرز کی بڑی تعداد تعینات ہیں۔