پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے نیوزی لینڈ نے ٹیم کا اعلان کردیا

ویلنگٹن( آن لائن)پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے نیوزی لینڈ نے کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔

پانچ ون ڈے میچز میں ٹام لیتھم نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے، بین لسٹر اور کول میک کونچی ون ڈے سکواڈ میں شامل ہیں اور دونوں کے پاکستان سے سیریز میں ون ڈے ڈیبیو کا امکان ہے۔

ٹام بلنڈل، چیڈ باویس، میٹ ہینری، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، ہینری نکولس، جمی نیشم، رچن روندرا، ہینری شیپلے، اش سودھی، بلیئر ٹکنر اور ول ینگ کیوی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے اور کیویز ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے پلیئرز 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں