تم تو ڈوب رہے ہو، نئے سہولت کاروں کو بھی کہیں کا نہیں چھوڑو گے، مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

اسلام آباد( آن لائن) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کے ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’تم بھی کرپٹ اور تمھیں تحفظ دینے والے ججز بھی کرپٹ۔ یہ کرپشن اور احتساب سے بچنے کا نیٹ ورک ہے جو اب ہونا نہیں ہے۔ تم تو ڈوب رہے ہو، نئے سہولت کاروں کو بھی کہیں کا نہیں چھوڑو گے!‘‘

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ ’’آج ہم اپنی آئینی تاریخ کےدوراہےپر کھڑےہیں جہاں ہم ترکی بن سکتےہیں یا ایک اور میانمار میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔ ہم میں ہر کسی کو انتخاب کرنا ہوگاکہ اسےتحریک انصاف کیطرح آئین،قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کےساتھ کھڑا ہونا ہےیا کرپٹ مافیا،جنگل کے قانون اور فسطائیت کا ساتھ دینا ہے‘‘

اپنا تبصرہ بھیجیں