انتخابات کے التواء کا معاملہ، وزیراعظم نے وفاقی کا بینہ کا اجلاس فوری طور پر طلب کرلیا

اسلام آباد( آن لائن) وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 8 بجے ہوگا جس میں  سپریم کورٹ میں زیرسماعت الیکشن التوا کیس کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ  نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کے التواء سے متعلق کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کہ کل سنایا جائے گا ۔

دوسری جانب وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دو سیاسی جماعتوں کے علاوہ تمام جماعتیں 3 رکنی بینچ پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکی ہیں، تین رکنی بینچ کا فیصلہ آئین کے منافی ہوگاْ۔

وزیر اعظم نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سیاسی معالات پر فل کورٹ تشکیل دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں