اسلام آباد( آن لائن)سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک اور ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس بلوچستان جوڈیشل کونسل کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کےخلاف ریفرنس دائر کیے گئے تھے جن میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ آڈیو لیک جیسے معاملات کی تحقیقات کروائی جائیں۔