لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے حارث رؤف کے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر کہا ہے کہ حارث رؤف کی انجری کا بہت دکھ ہے۔
شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں حارث رؤف کی عدم دستیابی ان کے لئے تکلیف دہ ہے، فرنچائز کیلئے یہ ایک دھچکا ہے مگر حارث رؤف پاکستانی ٹیم کے بھی اہم باؤلر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حارث اور ملکی کرکٹ کے مستقبل کیلئے انہیں صحت یاب ہونے کیلئے وقت دیا گیا ہے، ان کے جلد ٹھیک ہونے کیلئے دعاگو ہیں۔