خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے خواتین کی 26مخصوص نشستوں کیلئے پی ٹی آئی کی فہرست تیارکر لی گئی ،تاہم پشاور کی خواتین کو شامل نہ کرنے پر اختلافات سامنے آ گئے۔
پی ٹی آئی فہرست میں سابق ایم پی ایز کو فوقیت دی گئی ہے،پارٹی سرگرمیوں میں جاں بحق 2افراد کے خاندان کی خواتین بھی فہرست میں شامل ہیں،مشال یوسفزئی، بی بی فوزیہ، زاہدہ ظہور،گل نسرین، عائشہ بانو، روبینہ ناز، شازیہ، رابعہ بصری، بی بی جان فہرست میں شامل ہیں۔