قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا معاملہ،  صدر عارف علوی سمری پر دستخط کرنے سے گریزاں، وجہ بھی سامنے آ گئی 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے گریزاں ہیں اور تاحال سمری پر دستخط بھی نہیں کئے.

ذرائع کاکہنا ہے کہ صدر عارف علوی کو چار دن پہلے وزارت پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی،صدر مملکت نے تاحال اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط نہیں کئے،صدر کاکہنا ہے ایوان ابھی مکمل نہیں، کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صدر مملکت نے تاحال سمری منظور یا مسترد نہیں کی،  زبانی موقف سامنے آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں