لاہور (آن لائن ) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمرا ن خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی طرح ہر کسی کو فیصلہ کرناہے کہ وہ قانون کے ساتھ ہیں یا مافیا کے ساتھ ہیں ۔
ٹویٹر پر جاری پیغام میں عمران خان کا کہناتھا کہ آج ہم اپنی آئینی تاریخ کے فیصلہ کن موڑ پر ہیں جہاں سے ہم ترکیہ بن سکتے ہیں یا پھر ایک اور میانماربن جائیں، ہر کسی کو انتخاب کرناہے کہ وہ پی ٹی آئی کی طرح آئین، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں یا کرپٹ مافیا، جنگل کے قانون اور فاشزم کے ساتھ ہیں ۔