”ایسے لگتا ہے جیسے ہم غزہ میں ہیں “فوادچودھری نے ریڈزون داخلہ پر سخت انتظامات کی شکایت چیف جسٹس پاکستان سے کردی 

اسلام آباد( ان لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری نے ریڈزون داخلہ پر سخت انتظامات کی شکایت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے کردی ،چیف جسٹس پاکستان نے فوادچودھری کی ریڈزون کے داخلی راستے کھلوانے کی درخواست مسترد کردی

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق فوادچودھری نے کہا کہ وکلا کو ریڈزون داخلے سے روکا جا رہا ہے، بلاوجہ داخلی راستوں پر جھگڑے ہو رہے ہیں ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہاکہ انتظامیہ اپنے اقدامات کررہی ہے،کیس کیلئے آپ کے وکلا کا بڑی تعداد میں آنا ضروری نہیں،فوادچودھری نے کہاکہ وکلا کو ہم نے نہیں بلایا، وکلا کا کنونشن ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ پھر جس بار نے وکلا کو بلایا ہے وہ خود انتظامیہ سے بات کرے گی ،آپ متعلقہ فورم پر درخواست دائر کریں ،184/3 میں ہم اس کو ٹیک اپ نہیں کریں گے ۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ پہلے ہی 184/3 پر اتنے ایشوز ہیں ،فوادچودھری نے کہاکہ انتظامیہ کی گھبراہٹ سمجھ سے باہر ہے ،ریاست کی سپورٹ پر توشکر ادا کرنا چاہئے ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ کمرہ عدالت میں بھی جگہ کے مطابق ہی آنے دیا جاسکتا ہے، فواد چودھری نے کہاکہ ایسے لگتا ہے جیسے ہم غزہ میں ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں