لاپتہ 2 سالہ بچے کی لاش مگر مچھ کے منہ سے مل گئی

واشنگٹن ( آن لائن)  امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک 2 سالہ لڑکے کی لاش جو لاپتہ ہو گیا تھا، جمعے کو ایک مگرمچھ کے منہ سے ملی۔ سینٹ پیٹرزبرگ کے پولیس چیف انتھونی ہولوے کا حوالہ دیتے ہوئے یو ایس ٹوڈے نے  بتایا کہ ٹیلن موسلے کی گمشدگی کی اطلاع اس وقت ملی جب ان کی والدہ پشون جیفری جمعرات کو اپنے اپارٹمنٹ میں متعدد چاقو کے زخموں کے ساتھ مردہ پائی گئی تھیں۔

سینٹ پیٹرزبرگ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے فیس بک پیج کے مطابق، لڑکے کے والد، تھامس موسلے پر جیفری اور  بیٹے کی موت میں فرسٹ ڈگری قتل کے دو الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ڈیل ہومز پارک میں  اپارٹمنٹ سے تھوڑے فاصلے پر جہاں  جیفری کو مردہ پایا گیا تھا، پولیس نے ایک مگرمچھ کو دیکھا جس کے منہ میں کچھ تھا۔انتھونی ہولوے کے مطابق افسروں کی ایک گولی کی وجہ سے مگر مچھ  نے منہ سے چیز کو گرا دیا۔پولیس افسران اس کے بعد اس چیز کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے تو انکشاف ہوا کہ یہ  دو سالہ بچے کی لاش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں