‘پاک چین تعلقات قومی سلامتی کی سُرخ لکیر ہیں، مریم نواز کا بیان

لاہور( آن لائن)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات قومی سلامتی کی سُرخ لکیر ہیں، فارن فنڈڈ ایجنٹ نے سی پیک منصوبوں میں کرپشن کے بےبنیاد الزامات لگائے  ، حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنادی۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے دونوں طرف کے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان چین تجارتی سرگرمیوں اور سی پیک کی رفتار متاثر کی۔مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ تین سال بعد چین پاکستان تجارت اور آمد و رفت پھر بحال ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں