وارسا ( آن لائن) پولینڈ میں ایک شخص کو اپنی ماں کی لاش کو ممی بنانے اور اسے 13 سال تک صوفے پر رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے ماریان ایل نامی ملزم کو اس وقت گرفتار کیا جب اس کے بہنوئی کو گھر کے اندر لاش ملی۔ 76 سالہ رشتہ دار نے اس سال 22 فروری کو ریڈلن میں اس شخص کے گھر کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد اس نے گھر کی تلاشی لی جہاں اسے صوفے پر ممی شدہ لاش ملی۔
برطانوی اخبار ایکسپریس کے مطابق پولیس کے ترجمان مالگورزاٹا کونیارسکا نے کہا ‘ہمیں اپارٹمنٹ کے مالک کے خاندان کے ایک رکن کی جانب سے لاش کے سلسلے میں ایک رپورٹ موصول ہوئی ، پولیس اہلکار ریڈلن میں روگوزینا سٹریٹ میں واقع گھر میں گئے تھے۔ گھر کے ایک حصے میں ایک بزرگ شخص کی لاش ملی ۔’