پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی معاملات کو حل کرنے کے لیے فل کورٹ اجلاس بلایا جائے۔
پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری ہونیوالے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فل کورٹ اجلاس میں تمام اندرونی مسائل حل کیے جائیں، بار بار استدعا کی کہ اہم سیاسی معاملات پر فل کورٹ تشکیل دیاجائے۔
پاکستان بار کونسل کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، عدلیہ ملک کا تیسرا ستون اور سپریم کورٹ ایک آئینی ادارہ ہے، معزز ججوں کے درمیان تفریق اس ادارے کے لیے اچھی نہیں۔
پاکستان بار کونسل کے مطابق الیکشن معاملے سمیت اختلافات اور تنازعات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کو تیارہیں، سیاسی جماعتیں اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جائیں تا کہ ملک و قوم کیلئے بہتری ہو۔