متحدہ عرب امارات سے نواز شریف کا اقامہ جنرل عاصم منیر لے کرآئے، جنرل(ر) قمر جاوید باجوہ کا تہلکہ خیز انکشاف

صحافی شاہد میتلا کا سابق آرمی چیف جنرل(ر)  قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں ہونے والی گفتگو پر مبنی کالم کا تیسرا حصہ منظر عام پر آگیا جس میں بہت سی نئی باتیں سامنے آئی ہیں ۔ 

شاہد میتلا نے پوچھا یواے ای نوازشریف سے یمن جنگ میں ساتھ نہ دینے کی وجہ سے ناراض تھااور اسی لیے انہوں نے نواز شریف کا اقامہ دیا؟جنرل(ر) باجوہ کہتے نہیں ایسی بات نہیں ہے بس اقامہ مل گیا۔جنرل عاصم منیر کے عرب ممالک میں اچھے تعلقات تھے ،میں نے ان کو یواے ای بھیجا تھا اور وہ اقامہ لےکرآئے۔جب عدالت میں پانامہ کیس چل رہا تھا تو شاہد خاقان عباسی میرے پاس آئے اور مجھے دامن کوہ لے گئے وہاں ہم3 گھنٹے بیٹھے رہے ۔انہوں نے کہا کہ آپ پانامہ کیس میں نواز شریف کی مدد کریں۔میں نے کہا کہ ان کی زیادہ مدد نہیں کر سکتاکیونکہ انہوں نے خود کافی غلطیاں کی ہیں۔ نواز شریف نے پانامہ میں کئی غلطیاں کی تھیں۔انہیں صرف یہ کہنا چاہیے تھا کہ فلیٹ میرے والد نے خریدے اور بچوں کو دے دئیے تو ان پر ثبوتوں کا بوجھ نہ آتا، قطری خط بھی نہ لانا پڑتا ۔مجھے کسی دوست نے بہر حال بتایا تھا کہ میاں شریف نے ڈائیوو سے 5ملین ڈالر زرشوت لی تھی۔3 ملین ڈالر زکے فلیٹ خریدے اور 2 ملین ڈالرزجہاد کے لیے یا کسی فلاحی ٹرسٹ کو دئیے تھے ۔میں نے اس شخص کو کہا تھا کہ اچھا میاں شریف نیکی کا کام بھی کرتے تھے ۔جنرل(ر) باجوہ نے ہنستے ہوئے کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں