کیا بلاک بسٹر فلم ’’ منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ کا تیسرا پارٹ بنے گا ؟

’ منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ کے پروڈیوسر راج کمار ہیرانی نے فلم کا تیسرا پارٹ بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں ڈائریکٹر نے بتایا کہ ’منا بھائی‘ کی پچھلی دو فلمیں بہت اچھی گئی ہیں اور میرے پاس تیسرے کے پانچ ادھورے اسکرپٹ پڑے ہوئے ہیں۔راج کمار ہیرانی نے بتایا کہ ان کی سنجے دت سے اکثر بات چیت ہوتی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ایک نئی فلم بننی چاہئے، ڈائریکٹر کے مطابق وہ اب ’ڈنکی‘ سے فارغ ہوئے ہیں تو وہ اپنے پرانے اسکرپٹس پر کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کا دل ہے کہ ایک ’منا بھائی‘ بنانی ہے لیکن وہ کب تک بنے گی اس کے متعلق ان کو کچھ بھی اندازا نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں