جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک کو مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور تبدیلی کے دعویداروں نے تباہ کیا، سابقہ حکمران پارٹیاں شخصی اور خاندانی بادشاہی چاہتی ہیںعوامی اجتماع سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ 8فروری ملک میں خاندانی بادشاہتوں کا خاتمہ ہوگا، الیکشن کا دن سیاسی برہمنوں کے سوگ کا دن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں 13.6 ارب روپے روزانہ کرپشن ہو رہی ہے،حکمران ٹولہ کے پاناما لیکس، پنڈورا پیپرز میں نام آئے، حکمران اشرافیہ کا احتساب کوئی عدالت یا ادارہ نہ کرسکا، اب عوام ووٹ کی طاقت سے لٹیروں کا احتساب کریں گے۔ سراج الحق نے کہا کہ اب پھر یہ لوگ کہتے ہیں ہمیں پھر اختیار دیں 20 سال پنجاب پر مسلم لیگ ن،15 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی،9 سال پی ٹی آئی کے پی کے میں حکومت رہی لیکن ان سب کی حکومتوں میں عوام کے مسائل میں بے تحاشا اضافہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ان پارٹیوں نے سودی نظام مسلط کیا جو ظلم اور یہودیوں کا نظام ہے اوران پارٹیوں نے سودی نظام کے خاتمے کی بجائے پاکستان پر سودی نظام کو مسلط رکھا، آج ان لوگوں کے پاس پاکستانی قوم کو بتانے کے لیے کوئی کارکردگی نہیں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments