مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈی آئی خان میں حملہ

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر ڈی آئی خان میں یارک انٹر چینج پر فائرنگ کی گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی جس میں سربراہ جے یو آئی سمیت انکے ہمراہ موجود تمام افراد محفوظ رہے۔مولانا فضل ارحمان الیکشن مہم کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان سے گزر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمان واقعے کے بعد اپنے آبائی گھر عبد الخیل پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں