نظر بندی ختم ہونے کے بعد صنم جاوید کو ایک اور مقدمہ میں گرفتار کرلیا گیا

پولیس نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید ایک اور مقدمے میں گرفتار کرکے عدالت پیش کردیالاہور پولیس نے مسلم لیگ (ن) ہاؤس جلانے کے مقدمے میں صنم جاویدکو گرفتار کرکے سیشن عدالت لاہور میں پیش کردیا، ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور نے ہائیکورٹ کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں