پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ ریاستی مشینری پوری شدت سے ان کی جماعت کے خلاف متحرک ہے۔پی ٹی آئی امیدواروں اور ان کے تجویز و تائید کنندگان کو ڈرا دھمکا کر اور ان پر حملے کرکے ریٹرننگ افسروں کے دفاتر سے دور رکھا جا رہا ہے۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ یہ اختیارات سے تجاوز کی بد ترین قسم اور انتخابی عمل اور طریقہ کار کی سنگین خلاف ورزی ہے اور الیکشن کمیشن کی ناکامی کا ثبوت ہے،پی ٹی آئی کے کارکن 8 فروری تک پوری طرح میدان میں ڈٹے رہیں گے اور اس کے بعد بھی ثابت قدمی دکھائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments