عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کےکاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا مرحلہ مکمل ہو گیا، آخری روز پاکستان تحریک انصاف کے متعدد امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئےہیں کے حلقہ این اے 181 سے عبد المجید خان نیازی کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کردیے گئے، عبدالمجید خان نیازی 2018 میں ایم این اے منتخب ہوئے تھے تاہم، ان پر اعتراض ہے کہ وہ 9 مئی اور 2 کروڑ سے زائد ٹیکس نا دہندہ کیسز میں مطلوب ہیں اور ان کے تائید کنندہ اور تجویز گنندہ بھی ریٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش نہیں ہو سکے۔این اے 87 سے ملک عمر اسلم اعوان اور ملک حسن اسلم اعوان کے کاغذات بھی مسترد کر دیے گئے ہیں۔تحریک انصاف کے امیدوار خرم لطیف کھوسہ کے کاغدات بھی مسترد ہوگئے ، انہوں نے این اے 122 سے کاغذات جمع کرائے تھے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ’ انہوں نے میرے کاغذات نامزدگی اس بنیاد پر مسترد کیے کہ میرے دستخط جعلی ہیں اور میرے وکیلوں، تجویز کنندگان اور حمایت کرنے والوں کو اغوا بھی کر لیا ہے‘۔کوئٹہ کے حلقہ این اے 263 سے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments