گزشتہ روز کمی کے بعد آج کاروباری ہفتے کے آخری دن سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 68 ہزار 38 روپے ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 843 ڈالر فی اونس ہے۔