بالی ووڈ کے وہ ستارے جنہوں نے 2023 میں اپنے لیے جیون ساتھی کا انتخاب کیا

سال 2023 رخصت ہو نے کو ہے ، یہ سال اپنے ساتھ بہت سی یادیں لیکر جائے گا ، کہیں خوشی تو کہیں غم چھوڑ جائے گا ۔ ممبئی کی مایا نگری میں اس سال کو شادیوں کے سال کے طور پر بھی یاد کیا جائے گا کیونکہ اس برس کئی اداکاروں نے اپنے لیے جیون ساتھی کا انتخاب کیا اور کئی اداکاروں نے دوسری شادی بھی رچائی ۔بالی ووڈ میں جن اداکاروں نے رواں برس شادیاں رچائیں ان میں کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا، پرینیتی چوپرا اور راگھو چڈھا،رندیپ ہودا اور لین لائشرام اورسوارا بھاسکر اور فہد احمدکی جوڑیاں قابل ذکر ہیں ۔ یہاں یہ یاد رہے کہ چند روز قبل ہی سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے شوریٰ خان سے شادی کی ہے اور یہ ان کی دوسری شادی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں