نئے سال کے پہلے روز تمام بینک بند رہیں گے، سٹیٹ بینک کا اعلان

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال کے پہلے روز تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔ سٹیٹ بینک کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری بروز پیر کو بینک ہولیڈے ہو گی لہذا صارفین کیلئے لین دین کی سہولت بند رہے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مالیاتی اداروں اور بینکوں کے ملازمین روزمرہ معمول کے مطابق بینکوں میں حاضر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں