آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس پر قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کا بھی رد عمل سامنے آ گیا ہے ، انہوں نے قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کو شکست کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناتجربہ کاری اور مواقعے ضائع کرنے سے پاکستان ٹیم کی جیت ہار میں بدل گئی۔تفصیلات کے مطابق سابق چیف سلیکٹر مصباح الحق نے میلبرن ٹیسٹ میں شکست پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ میلبرن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم مجموعی طور پر بہتر کھیلی لیکن اہم مواقع پر چانسز ضائع ہونے سے پوزیشن خراب ہوئی، میچ کی دونوں اننگز میں دو اہم مواقع پر کیچز ڈراپ کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ بطور کپتان شان مسعود نے بہتر فیصلے کیے اس کی بیٹنگ کارکردگی بھی سب سے بہتر رہی۔ آسٹریلیا میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کنڈیشنز مشکل ترین ہوتی ہیں کسی بھی ٹیم کے لیے وہاں پرفارمنس دینا آسان نہیں رہا۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ اپنی سرزمین پر آسٹریلیا کو شکست دینا بہت مشکل کام ہے، پاکستان کھلاڑی بہت کم تیاری کے ساتھ سیریز کھیلنے گئے، لڑکے بھی زیادہ تجربہ کار نہیں تھے، پاکستانی ٹیم کو زیادہ اچھی تیاری کے ساتھ وہاں جانا چاہیئے تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments