ملک بھر میں کل تمام یوٹیلٹی سٹورز کھلے رہیں گے ۔اتوار 31 دسمبر کو یوٹیلیٹی سٹورز کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے۔ سال 2023ء کے آخری اتوار31 دسمبر کو سٹورز کھلے رہیں گے۔زیادہ سے زیادہ سیل اور عوام کی سہولت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا، عموماً ہر ماہ کے پہلے اتوار کو یوٹیلیٹی سٹورز کھلے رکھے جاتے ہیں۔ اس بار رد و بدل کر کے مہینے کے آخری اتوار کو سٹورز کھلے رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اب اتوار 7 جنوری کو ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز بند رکھے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments