تحریک انصاف کو جھٹکا ، 2اہم رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد

پاکستان تحریک انصاف کو جھٹکا 2اہم رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار زلفی بخاری اور اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں ، زلفی بخاری نے این اے 50 اٹک جبکہ اعظم سواتی نے این اے 15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جوکہ مسترد ہوگئے ہیں۔زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ میرے کاغذات نامزدگی جعلی دستخط کا اعتراض لگا کر مسترد کیے گئے میرے وکلاء، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ سمیت 6 افراد کو اغوا ءکیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں