بدین سے فہمیدہ مرزا، شوہر اور بیٹے کے کاغذات نامزدگی مسترد، اعتراض کس پارٹی کے امیدوار نے اٹھایا؟

جی ڈی اے کی رہنما فہمیدہ مرزا، شوہر اور بیٹے کے بدین کے این اے 223 سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اعتراض پیپلز پارٹی کے امیدوار رسول بخش چانڈیو نے عائد کیا، ان کا اعتراض میں کہنا تھا کہ فہمیدہ مرزا، شوہر ذوالفقار مرزا اور بیٹا حسام مرزا بینک نادہندہ ہیں۔ریٹرننگ افسر (آر او) محمد نواز نے رسول بخش چانڈیو کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔ آر او نے این اے 223 سے ذوالفقار مرزا اور ان کے بیٹے حسام مرزا کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں