آسٹریلیا سے دو میچز میں شکست کے بعد ٹیم مینجمنٹ نے بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے آسٹریلیا کے ہاتھوں دو ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد تیسرے میچ کیلئے سخت فیصلے کرتے ہوئے امام الحق کو شدید سست بیٹنگ کرنے پر باہر بٹھانے اور صائم ایوب کوڈیبیو کروانے کا فیصلہ کیاہےاوپننگ بیٹسمین امام الحق نے 2 ٹیسٹ کی 4 اننگز میں ایک نصف سینچری کے ساتھ 94 رنز بنائے ، ان کی سست بیٹنگ پر ٹیم مینجمنٹ کافی ناراض دکھائی دے رہی ہے ، انہوں نے سیریز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 301 گیندیں کھیلیں لیکن سکور کم بنائے ، ٹیم مینجمنٹ نے بیٹرز کو واضح پیغام دیاہے کہ مثبت اور ٹیم کیلئے بیٹنگ کریں، امام الحق نے دوسری اننگ میں اپنا پہلا رن 18 ویں گیند پر لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں